وینز ویلا کی سرحد پر امدادی سامان آنے پر جھڑپیں ، دو افراد ہلاک ، 300سے زائد زخمی

وینز ویلا کی سرحد پر امدادی سامان آنے پر جھڑپیں ، دو افراد ہلاک ، 300سے زائد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وینزویلا (آئی این پی ) وینزویلا کی سرحد پر امدادی سامان کی آمد کے موقع پر جھڑپوں میں دو افراد ہلاک جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی سکیورٹی فورسز نے کولمبیا اور برازیل سے بھیجے گئے امدادی سامان کو لوگوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔ امدادی سامان لانے والے افراد کو سرحد عبور کرنے سے روکنے کی کوشش کے نتیجے میں پیش آنے والی جھڑپوں میں دو افراد ہلاک جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ امریکا کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ صدر نکولاس مادورو نے اس امداد کو سختی سے مسترد کر دیا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ امداد امریکا کی جانب سے فوجی حملے کی تیاری کا ایک حصہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -