ایران کا آبدوز سے کروز میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ

ایران کا آبدوز سے کروز میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ

تہران (آئی این پی ) ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری سالانہ عسکری مشقوں کے دوران پہلی مرتبہ آبدوز سے کروز میزائل چلا نے کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق کروز میزائل کو آبدوز سے چھوڑنے کا کامیاب تجربہ اتوار کے روز کیا گیا۔ ایران کی جانب سے اپنی عسکری قوت میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی پابندیوں کی وجہ سے زیادہ تر اسلحہ اور ہتھیار ملک میں ہی تیار کیے جاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر ایرانی آبدوزیں بھی کروز میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...