فروری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

فروری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

لاہور (این این آئی) فروری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے 0.34 فیصد بڑھ گئے ۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلے، آلو، خوردنی تیل، آٹا ،گڑ ، چنے کی دال ، دال مونگ ، دال مسور ،انڈے، لہسن ،اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ایل پی جی ،پیاز ،سرخ مرچ ،گندم، دال ماش،چینی سمیت 6اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،چائے، روٹی سادہ ، تازہ دودھ ، دھی،ملک پاڈر،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، مٹن، بیف، سگریٹ ، صابن سمیت 31 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق دوسرے ہفتے کے مقابلے میں تیسرے ہفتے میں8ہزار تا 12ہزار آمدنی ،12 ہزار تا 18 ہزار،18ہزار تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.34، 0.36 ،0.34 اور 0.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...