کراچی ‘عالمی نمائش ’’آئیگا ٹیکس پاکستان ‘‘ کل سے شروع ہو گی

کراچی ‘عالمی نمائش ’’آئیگا ٹیکس پاکستان ‘‘ کل سے شروع ہو گی

لاہور( این این آئی )ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کی 12ویں عالمی نمائش ’’آئیگا ٹیکس پاکستان ‘‘ کل ( منگل)26فروری سے کراچی میں شروع ہو گی جو تین روز تک جاری رہے گی ۔اس نمائش کا شمار جنوبی ایشیا ء میں ہونے والی ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کی بڑی نمائشوں میں ہوتا ہے جس میں 30 سے زائد ممالک جدید ٹیکنالوجی اور صنعت میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کریں گے۔نمائش میں چین، جرمنی، جاپان، سوئٹزر لینڈ، فرانس، بلجیم، آسٹریا،کوریا، برطانیہ، امریکہ، برازیل، تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے سینکڑوں نمائندے شرکت کریں گے اور ان کی پاکستان آمد شروع ہو گئی ہے ۔نمائش میں ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کے درجنوں سٹالز لگائے جائیں گے۔

مزید : کامرس


loading...