ماڈلنگ میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے، ماڈل واداکارہ نشاء خان

ماڈلنگ میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے، ماڈل واداکارہ نشاء خان
 ماڈلنگ میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے، ماڈل واداکارہ نشاء خان

  


لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل واداکارہ نشاء خان نے کہا ہے کہ ماڈلنگ میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے، ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیاافیئر کے لئے وقت نہیں ان دنوں ایک ٹی وی پراجیکٹ کر رہی ہوں۔ نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے، خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں آئی۔نشاء خان نے کہا کہ وہ سب کچھ نہیں کر سکتی جس کی مجھے میرا مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتابالی ووڈ میں کام کرنا جرم نہیں ہے۔اس وقت مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کررہی ہوں میں صرف ان ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش قبول کرتی ہوں جن میں میرا کردار پاور فل ہو۔

مزید : کلچر /پشاورصفحہ آخر


loading...