ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب

ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب
 ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی اور بابر بھٹی کے ولیمے میں شوبز فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی خوبصورت ماڈل ایمان علی کی گزشتہ روز لاہور میں تقریب ولیمہ منعقد کی گئی۔ایمان علی نے اپنی مایوں اور نکاح کی تقریب میں روایتی دلہنوں کی طرح بہت زیادہ میک اپ کرنے اور بھاری لباس زیب تن کرنے کے بجائے دونوں تقاریب کے لیے زرد رنگ کے لباس کو ترجیح دی تھی جب کہ ان کے میک اپ میں بھی سادگی کا عنصر نمایاں تھا۔تاہم نکاح کی تقریب کے برعکس ولیمے میں ایمان علی سنہرے رنگ کے غرارے، سرخ رنگ کے کامدار ڈوپٹے اور بھاری زیورات میں غضب ڈھارہی تھیں۔ایمان علی کے ولیمے میں علی ظفر، فرحان سعید، عروہ حسین، ثروت گیلانی، شہزاد رضا، فراز منان، حسن شہریار یاسین، علی ذیشان، زارا شاہ جہاں سمیت شوبز سے وابستہ متعدد افراد نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔تقریب میں علی ظفر اورفرحان سعید نے ایک ساتھ گانے گا کر سماں باندھ دیا، جب کہ ایمان علی دیگر دلہنوں کے برعکس اپنی ہی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے اور گانوں کو خوب انجوائے کرتے ہوئے نظر آئیں۔ایمان علی کے شوہر بابر بھٹی کا تعلق میجر عزیز بھٹی شہید کی فیملی سے ہے۔واضح رہے کہ ایمان علی پاکستان کے نامور اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں تاہم انہوں نے شوبز میں ماڈلنگ اور اداکاری کے ذریعے خود کو منوایا اور اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔