سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا
 سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں دلوں پر حکومت کرنے والی بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا اس موقع پر ان کے شوہر بونی کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان کی زندگی کے آخری دنوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اداکارہ سری دیوی گزشتہ برس 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیاتھا۔ سری دیوی کے مداح ایک سال گزرنے کے باوجود ان کی موت کو بھلا نہیں پائے ہیں۔سری دیوی کی موت کو آج ایک سال مکمل ہوگیا اس موقع پر ان کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی سری دیوی کے زندگی کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب وہ اپنے بھتیجے موہت مرواہ کی شادی میں شرکت کے لیے دبئی گئی تھیں۔دوسری جانب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اس موقع پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق’’میرا دل ہمیشہ غمزدہ رہتاہے، لیکن میں ہمیشہ مسکراتی رہتی ہوں کیونکہ میرے دل میں آپ رہتی ہیں۔‘‘

مزید : کلچر /پشاورصفحہ آخر


loading...