فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنجیدگی کیساتھ جدوجہد کرنا ہو گی:جاوید شیخ

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنجیدگی کیساتھ جدوجہد کرنا ہو گی:جاوید شیخ
 فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنجیدگی کیساتھ جدوجہد کرنا ہو گی:جاوید شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ جدوجہد کرنا ہو گی ،دنیا میں مختلف شعبوں میں کام کرنیوالے ترقی کیلئے ’’تھنک ٹینک ‘‘کے ذریعے منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن یہاں اس کا کوئی رجحان نہیں ۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ہر کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنے حصے کا کام کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کے وہ نتائج سامنے نہیں آتے جووقت کی ضرورت ہے ۔فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر مشترکہ جدوجہد کرناہوگی جس سے مثبتنتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے عروج کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ۔فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لئے کارپوریٹ سیکٹر سے جوائنٹ ونچرکرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت بھی معاونت کیلئے فنڈ قائم کرے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سینئرز لوگوں پر مشتمل ایک تھنک ٹینک بھی قائم کرنا چاہیے جو اردو اور پنجابی فلموں کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے ۔