حکومت نے پانچ ماہ سے الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے:کنول نعمان

حکومت نے پانچ ماہ سے الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے:کنول نعمان

لاہور (فلم رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کی رہنماء سینئر اداکارہ کنول نعمان نے کہا کہ لوگوں کو نئی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ 23جنوری کو جو ضمنی بجٹ پیش کیا جائے گا اس میں غریبوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جو اگر محب وطن ہونے کا ثبوت دیں تو وہ بھاشا ڈیم اپنی جیب سے تعمیر کر سکتے ہیں اور اگر کسی نے ایسا کیا تو ہمارا محسن ہو گا۔کنول نعمان نے کہا ہے کہ جب سے ملک میں نئی حکومت آئی ہے اس وقت سے اب تک صرف لفظی کاروبار ہو رہا ہے، حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بیان کرتی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں کڑی تنقید کرتی ہیں ،ان پانچ ماہ میں صرف الزام تراشی کا نہ رکنے والے سلسلہ جاری ہے اور عملی طور پر ہم وہیں پر کھڑے ہیں جہاں ہم آج سے چھ ماہ پہلے کھڑے تھے ۔

مزید : کلچر /پشاورصفحہ آخر


loading...