کسی بھی شعبے میں نام کمانے کیلئے محنت کے ساتھ قسمت کا ہاتھ ہوتا ہے ، عمارہ بٹ

کسی بھی شعبے میں نام کمانے کیلئے محنت کے ساتھ قسمت کا ہاتھ ہوتا ہے ، عمارہ بٹ
 کسی بھی شعبے میں نام کمانے کیلئے محنت کے ساتھ قسمت کا ہاتھ ہوتا ہے ، عمارہ بٹ

  


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عمارہ بٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں نام کمانے کیلئے محنت کے ساتھ قسمت کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے ، میں نے بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی مگر یہ میری بدقسمتی ہے کہ کوئی بھی کردار میری پہچان نہ بن سکا ۔ انہوں نے کہا کہ ماریہ واسطی ،ریشم اور سویرا ندیم ایک ہی بیچ کی ہیں اور قسمت نے انہیں شہرت دی ۔میں نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی قسمت آزمائی کی مگر قدرت کی ستم ظریفی کے اس میں بھی مجھے وہ کامیابی نہیں مل سکی جس کی میں خواہشمند تھی ۔ عمارہ بٹ نے کہا کہ ابھی میرے عزم جوان ہیں اور میں ناامید نہیں۔

مجھے یقین ہے کہ ایک دن ایسا کردار کر جاؤں گی جو پورے ملک میں میری شہرت کی وجہ بنے گا ۔ڈائریکٹر اشعر اصغر کی نئی ڈرامہ سیریل’’حور پری‘‘میں ایک منفرد کردار میں نظر آرہی ہوں۔

مزید : کلچر /پشاورصفحہ آخر


loading...