فلم انڈسٹری دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے،جرار رضوی

فلم انڈسٹری دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے،جرار رضوی
 فلم انڈسٹری دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے،جرار رضوی

  


لاہور(فلم رپورٹر)سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود اس وقت کم سے کم تین ایسے طاقتور سٹارز کا موجود ہونا بے حد ضروری ہے جو فلمسازی کو مزید بہتر کرسکیں۔ان کا کہنا ہے سینما گھروں کی خراب صورتحال کی وجہ سے فیملیز نے یہاں آنا چھوڑ دیا ، ہمایوں سعید کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا وہ اپنی فلموں کے حوالے سے کافی پرجوش نظر آتے ہیں، ہمایوں سعید نے اپنے ٹی وی کیریئر کو خیرباد کہہ کر فلمی اداکار بننے کا فیصلہ کیا اور آج ان کی فلمیں سب سے بہترین نظر آتی ہیں۔ ہمایوں سعید، فواد خان اور احسن خان وہ تین اداکار ہیں جو اس وقت باقی سب سے بہتر پرفارم کررہے ہیں لیکن ان میں سٹار پاور کی کمی نظر آتی ہے ، ہمیں وحید مراد، محمد علی، ندیم، شان، معمر رانا، غلام محی الدین اور شاہد جیسے سٹارز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوان فلمسازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا انہیں اپنے سینما سے نفرت ہے اور یہ بھارتی سینما کو فالو کرتے ہیں، نوجوان فلمسازوں کو اپنی ثقافت کو پروموٹ کرنا چاہیے۔

مزید : کلچر /پشاورصفحہ آخر


loading...