پی ایس ایل،پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع

پی ایس ایل،پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فور کے پاکستان میں ہونے والے 8میچز کے ٹکٹس کی فروخت (آج)پیر کو سے ملک کے 55مختلف سینٹرز پر شروع ہوگی۔پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے 8میں سے تین میچز لاہور اور فائنل سمیت پانچ میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے ٹکٹس(آج)پیر سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔شائقین کرکٹ کراچی کے 27اور لاہور کے 12مقررہ سینٹرز سے ٹکٹس حاصل کرسکیں گے، پی ایس ایل کے تمام ٹکٹس کوریئر سروس ٹی سی ایس کے مختص کردہ سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ایلیمینیٹرز اور کوالیفائرز میچ کے ٹکٹس کی مالیت 500روپے سے 3ہزار روپے تک ہے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹس 500سے 8ہزار روپے تک ہیں۔اس سے قبل میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ بک کروا چکے ہیں انہیں مقررہ سینٹر پر جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...