محمد حفیظ کی ہاتھ کی کامیاب سرجری ،سوشل میڈیا پر 2تصاویرجاری

محمد حفیظ کی ہاتھ کی کامیاب سرجری ،سوشل میڈیا پر 2تصاویرجاری
 محمد حفیظ کی ہاتھ کی کامیاب سرجری ،سوشل میڈیا پر 2تصاویرجاری

  


لندن(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔قومی آل راؤنڈر کا آپریشن مشہور برطانوی ڈاکٹر مائک ہیٹن نے کیا ، محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے سوشل میڈیا پر 2تصاویر شیئر کی ہیں جس میں محمد حفیظ اپنے برطانوی معالج کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ نازیہ حفیظ پر امید ہیں کہ محمد حفیظ بہت جلد صحت یاب ہوں گے۔پی ایس ایل کے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت کرتے ہوئے محمد حفیظ کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں ان کا سکین کروایا گیا جس میں حفیظ کو 4سے 6ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا۔ اس صورت حال کے بعد نہ صرف لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کو سونپ دی گئی بلکہ حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو بھی لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...