کراچی، نیشنل سٹیڈیم کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی

کراچی، نیشنل سٹیڈیم کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی
 کراچی، نیشنل سٹیڈیم کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)وقت کم مقابلہ سخت ، نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام میں تیزی آگئی، فلڈ لائٹس روشن کرکے رات میں بھی اسٹیڈیم میں کام کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کے میچز پاکستان آنے میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا سات مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام میں تیزی آگئی وقت پر کام مکمل کرنے کیلئے مزدوروں کی تعداد بڑھا دی گئی، فلڈ لائٹس روشن کرکے رات میں بھی کام کیا جارہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے آٹھ انکلوژر کی چھتوں پر ٹیفلون کی تنصیب مکمل ہوگئی اب باقی آٹھ انکلوژر کی چھتوں پر ٹیفلون لگانے کا کام شروع ہوگیا نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ پر امید ہے کہ چھتوں کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔دوسری جانب جاوید میانداد اور حنیف محمد انکلوژر کیلئے رنگ برنگی فولڈنگ کرسیاں کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے۔ یاد رہے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 28فروری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...