سرفراز احمد سیاسی فوائد کیلئے کھیل کو ہدف بنانے کے مخالف

سرفراز احمد سیاسی فوائد کیلئے کھیل کو ہدف بنانے کے مخالف
 سرفراز احمد سیاسی فوائد کیلئے کھیل کو ہدف بنانے کے مخالف

  


شارجہ(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا خیال ہے کہ کرکٹ کو سیاسی فوائد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے اور عالمی کپ میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہونا چاہئے کیونکہ لاکھوں افراد اس معرکے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔سرفراز احمد اس بات پر شدید مایوس ہیں کہ پلوامہ میں دہشت گردی کے حملے کے بعد کرکٹ کو ہدف بنایا جا رہا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک میں اس میچ کے بائیکاٹ کے مطالبات کو پرے رکھتے ہوئے اس کا پلان کے مطابق انعقاد ہونا چاہئے۔سرفراز احمد کا اصرار ہے کہ کھیلوں میں سیاست کی آمیزش نہیں ہونی چاہئے اور دونوں ممالک کے کرکٹ کیلئے دیوانے شائقین کی خاطر اس میچ کو کھیلا جائے کیونکہ اسی میں کرکٹ کا بھی فائدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات نے انہیں بھی بری طرح مایوس کردیا ہے کیونکہ پلوامہ کے واقعے کے بعد کرکٹ کا کھیل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور انہیں یاد کہ پاکستان نے کبھی کرکٹ کو سیاست سے جوڑنے کی کوشش کی کیونکہ کھیلوں کو سیاست کے ساتھ ملانا درست طرز عمل نہیں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...