جہانگیر ترین ’’نجومی‘‘ بن گئے،کوئٹہ اور ملتان کے فائنل کھیلنے کی پیشگوئی

جہانگیر ترین ’’نجومی‘‘ بن گئے،کوئٹہ اور ملتان کے فائنل کھیلنے کی پیشگوئی

شارجہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 4 (پی ایس ایل)کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، کھلاڑی، شوبز سٹارز اور سیاستدان ہر کوئی کسی نہ کسی ٹیم کو سپورٹ کررہا ہے، ایسے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین نے بھی لیگ کا فائنل کھیلنے والی ٹیمو ں کی پیشن گوئی کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم بہترین ہے جو بہت محنت کررہی ہے اور آئندہ سالوں میں مزید بہترہوتی چلی جائے گی۔انہوں نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ کا فائنل کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ را?نڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...