آئر لینڈ اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 28 فروری سے ہوگا

آئر لینڈ اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 28 فروری سے ہوگا

ممبئی (این این آئی)آئر لینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 28 فروری سے ہو گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ2 مارچ، تیسرا میچ 5 مارچ، چوتھا میچ 8 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 15 سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے گزشتہ برس ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، آئرش ٹیم نے اولین ٹیسٹ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جبکہ افغانستان کو کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...