پلیئرزکی حفاظت آئی سی سی کی اولین ترجیح ہے ،ششانک منوہر

پلیئرزکی حفاظت آئی سی سی کی اولین ترجیح ہے ،ششانک منوہر
 پلیئرزکی حفاظت آئی سی سی کی اولین ترجیح ہے ،ششانک منوہر

  


دبئی(یواین پی)آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کرکٹ کی گلوبل باڈی کی اولین ترجیح ہے اور آئی سی سی ورلڈ کپ دو ہزار انیس کیلئے تیار کردہ سیکیورٹی پلان بی سی سی آئی سے بھی شیئر کر سکتی ہے۔بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ میں سیکیورٹی خدشات پر تحفظات کے بعد ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ انہیں بی سی سی آئی کا خط موصول ہو گیا ہے لہٰذا وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ سیکیورٹی گورننگ باڈی کی اولین ترجیح تھی اور آئندہ بھی رہے گی اور 2 مارچ کے اجلاس میں جب تمام بورڈز اراکین دبئی میں موجود ہوں گے تو ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا ہوا سیکیورٹی پلان بی سی سی آئی کے سامنے رکھ دیا جائے گا جس کو دیکھ کر انہیں اطمینان ہو جائے گا کہ کس نوعیت کے انتظامات کئے گئے ہیں بلکہ کوئی بھی ملک ان انتظامات کو دیکھ سکتا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ 16 جون کو مانچسٹر میں شیڈول ہے لیکن بھارت میں پلوامہ کے واقعے کے بعد شدید ردعمل پایا جاتا ہے اور کبھی پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ میچ کے بائیکاٹ کی صدائیں بلند ہوتی ہیں تو کبھی یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا جائے اور اب بی سی سی آئی نے گورننگ باڈی کو خط لکھا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کیخلاف اپنے رکن ملکوں کو نہ کھیلنے دے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ عالمی کپ کے دوران بھی کوئی ناامناسب واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...