مشفق الرحیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

مشفق الرحیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک
 مشفق الرحیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

  


آکلینڈ (این این آئی)بنگلہ دیشی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کی فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران پسلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ سٹیو روہڈز کے مطابق مشفق کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران تین مختلف سائیڈ سٹرین، کلائی اور پسلی کی انجریز کا شکار ہوئے تھے۔ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجریز کا جائزہ لے رہے ہیں ۔میڈیار پورٹ کے مطابق مشفق الرحیم کی فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...