پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر،کرکٹ میلہ شارجہ سے دبئی منتقل

پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر،کرکٹ میلہ شارجہ سے دبئی منتقل

دبئی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فور کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوگیا اور پی ایس ایل فور کا میلہ ایک بار پھر شارجہ سے دبئی منتقل ہو گیا ہے جہاں (آج)پیرکو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ (کل)منگل کو واحد میچ ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گآ۔تیسرے مرحلے میں دبئی میں26فروری سے یکم مارچ تک7میچز کھیلے جائیں گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز شارجہ میں اختتام پزیر ہو گئے پی ایس ایل فور کا میلہ ایک بار پھر شارجہ سے دبئی منتقل ہو گیا ہے جہاں (آج)پیرکو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ (کل)منگل کو واحد میچ ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین دبئی انٹرنشینل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گآ۔تیسرے مرحلے میں دبئی میں26فروری سے یکم مارچ تک7میچز کھیلے جائیں گئے۔4اور 5مارچ کو ابوظہبی میں 4میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پی ایس ایل کا میلہ یو اے ای سے پاکستان منتقل ہو جائے گا اور 7مارچ کو کراچی کنگز اورپشاور زلمی کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچ کھیلا جائے گا۔9مارچ کو لاہور قلندر اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلا جائے گا۔10مارچ کو لاہور اور کراچی میں ایک ایک میچ کھیلا جائے گا لاہور میں لاہور قلندر اور ملطان سلطان آمنے سامنے ہوں گے جبکہ کراچی میں کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔فائنل اور ایلمنیٹر ی میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...