پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ باڑیز نے جیت لیا

پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ باڑیز نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ باڑیز نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 10-5 سے ہرا دیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس بلیک نے پی آرایونٹ پلانر /مومن گھی کو 8-4 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس ، چیپٹر ٹو کے چیف مارکیٹنگ آفیسر محمد عثمان ودیگر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل بہت ہی زبردست رہا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر


loading...