7ویں قومی آرچری چمپئن شپ آج سے کراچی شروع ہو گی

7ویں قومی آرچری چمپئن شپ آج سے کراچی شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون سے 7ویں قومی آرچری چمپئن شپ (آج) پیر سے کراچی میں شروع ہو گی۔ چمپئن شپ کا افتتاح صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کریں گے جبکہ چمپئن شپ اختتامی تقریب کیلئے وفاقی بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں چمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کسٹمز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم تین مرد اور تین خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جبکہ ایک آفیشل ٹیم کے ہمراہ ہوگا اورہر ٹیم کو آرچری کا سامان اپنے ہمراہ لانا ہوگا، چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ (آج )پیر ہوگی۔ جس میں چمپئن شپ کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ اور ڈراز کا اعلان کیا جائیگا، چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 27 فروری کواور فائنل مقابلے 28 فروری کو ہونگے۔ فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
، وصال محمد خان نے بتایاکہ چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرکے ان کو تربیت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا اعلان (آج )پیر کو کیا جائیگا۔