حج درخواستوں کی آج سے وصولی شروع 8مارچ کو قرعہ اندازی ‘ 4لاکھ 36ہزار اخراجات مقرر

حج درخواستوں کی آج سے وصولی شروع 8مارچ کو قرعہ اندازی ‘ 4لاکھ 36ہزار اخراجات ...

ملتان(نیوز رپورٹر) بنک آج سے حج درخواستیں وصول کریں گے اور یہ عمل 6 مارچ تک جاری رہے گا۔حج درخواست فارم کل سے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

مختلف بینکوں میں دستیاب ہوں گی اور درخواستیں مکمل کرنے کے بعد 6 مارچ تک مختلف بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...