پوری قوم بھارتی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ‘ میڈیسن ریٹیلرز ایسوسی ایشن

پوری قوم بھارتی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ‘ میڈیسن ریٹیلرز ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) میڈیسن ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان نے بھی پلوامہ حملہ بھارت کی گھٹیا سازش قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا اس سلسلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیسن ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید حنیف چودھری‘ چیئرمین عابد پیرزادہ اور جنرل سیکرٹری چودھری سجاد علی کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملہ کا الزام پاکستان پر لگانا اور اس سے قبل اس جیسے بیسیوں الزامات پاکستان پر لگاتے رہنا بھارت کا پرانا وطیرہ رہا ہے پاکستان پر پلوامہ حملہ کا الزام مودی سرکاری کی انتخابی مہم کا حصہ ہے انتخابات ہونے تک مودی سرکار اس قسم کے گھٹیا الزامات بھی لگا سکتی ہے پوری قوم بھارتی حملے کا جوب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔