ہائیکورٹ بار الیکشن ‘ نو منتخب عہدیداروں کے گھروں پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا

ہائیکورٹ بار الیکشن ‘ نو منتخب عہدیداروں کے گھروں پر مبارکباد دینے والوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کے گھروں پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا ہے جبکہ اعلیٰ انتظامی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

افسران کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق ہائیکورٹ بار کے نومنتخب صدرحیدر عثمان اور جنرل سیکرٹریارشد وقاص سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے لئے وکلاء سمیت دیگر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد ان کے گھروں پر جا کر کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس طرح نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو کو اعلیٰ عدالتی، ضلعی، انتظامی و پولیس افسران نے بھی فون کر کے مبارکباد پیش کی ہے دریں اثناء کامیاب اور ناکام امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کی شکریہ مہم بھی شروع کر دی گئی جس کے لئے موبائل پر گزشتہ روز سے پیغامات بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ آج سے ہائیکورٹ بار، ضلع کچہری ملتان اور دیگر اضلاع کا دورہ کر کے ووٹر وکلاء کا شکریہ ادا کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
تانتا