آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے نظرثانی روسٹر فائنل

آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے نظرثانی روسٹر فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی )ہائیکورٹ ملتان بینچ میں آج 25 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 2 مارچ تک نافذ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

العمل آٹھواں نظر ثانی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں ایک روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بھی عدالتی امور سرانجام دیں گے۔ روسٹر کے مطابق اس عدالتی ہفتے میں 4 ڈویثرن اور 9 سنگل بینچز فرائض سرانجام دیں گے۔ اس ضمن میں پہلا ڈویڑن بینچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویڑن بینچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس طارق سلیم شیخ، تیسرا ڈویثرن بینچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ، چوتھا ڈویثرن بینچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس شکیل الرحمٰن پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 9 سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان 27 فروری کو ملتان بینچ میں عدالتی امور سرانجام دیں گے۔
فائنل