کام چور افسروں کا محاسبہ ضروری ‘ اداروں میں جلد بہتری آئیگی ‘ طاہر اقبال

کام چور افسروں کا محاسبہ ضروری ‘ اداروں میں جلد بہتری آئیگی ‘ طاہر اقبال

کرمپور(نمائندہ پاکستان)پی ٹی ئی کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی تاہم اس کے لیے عوام کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہو گا سابق حکومت کی شہنشائیت کی وجہ سے رائج لا قانونیت کے جال کو توڑنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے لیکن انشاء4 اللہ جلد حکومت ٹریک پر آئے گی اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرے گی ان(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار انہوں نے کرمپور کے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم اپنے وعدوں کو فراموش کر بیٹھے ہیں ہمیں بھی علم ہے کہ ہم نے 5سال بعد پھر عوام کی عدالت میں جانا ہے کچھ کریں گے تو عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے 5سال بعد عوام خود نیا پاکستان محسوس کریں گے انھوں نے کہاکہ کام نہ کرنے والے افسران کا محاسبہ کیلئے بھی جلد نظام لا رہے ہیں کوئی افسر یہ نہیں کہہ سکے گا کہ ہم کسی کی مداخلت کی وجہ سے کام نہیں کر سکے سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ پی ٹی آئی کا بنیادی منشور ہے جس سے یقینی طور پر اداروں میں بہتری آئے گی اور عوام کے مسائل فوری حل ہونگے شہریوں میں ملک ریحان، مہر مصطفی سیال ،عمران کونسلر،چوہدری سجادامین،راؤ خالد یسین ،مختیار احمد ، راء4 و سلیم کونسلر،رانا طیب، عادل،مبین،نوبہار اور دیگر شامل تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...