عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کیساتھ کزن کا رشتہ برقرار ‘ خرم نواز گنڈا پور

عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کیساتھ کزن کا رشتہ برقرار ‘ خرم نواز گنڈا پور

ملتان(سپیشل رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین قاری ناصر میاں(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

خان نقشبندی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی اورصاحبزادہ معصوم میاں حامد نقشبندی سے سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری احمد میاں خان نقشبندی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ قاری احمد میاں خان نقشبندی کی دینی،مذہبی،سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے اپنی ساری زندگی تحفظ ناموس رسالت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔آپ اتحاد امت کے عظیم داعی تھے۔آپ کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔تحریک منہاج القرآن دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے۔صاحبزادہ قاری ناصر میاں نقشبندی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا اورقائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی وتبلیغی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پرتحریک منہاج القرآن ملتان اور انجمن جانثارانِ پیر طریقت کے قائدین رکن الدین ندیم حامدی،حافظ منظورالہی قریشی،ثمر حامدی،مخدوم شہباز شاہ ہاشمی،راؤ محمد عارف رضوی،احسان سعیدی،سجاد نقشبندی،خالد محمود،اورنگ زیب رضا،حاجی ارشد،احسان رمضان ایڈووکیٹ،ارشد قادری،قاری سیف الرحمن،محمد تسلیم عطاری،فیاض حامدی،غلام حسین فریدی،عرفان حامدی،شکیل حامدی اور دیگر بھی موجود تھے۔خرم نواز گنڈا پور نے ملتان کے بے تاج بادشاہ مولانا حامد علی خان کے مزار پر بھی حاضری دی۔

ملاقات

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...