سنگدل ماں 2کمسن بچیوں کو نہر میں پھینک کر فرار،ملزمہ آشنا سمیت گرفتار،لاشوں کی تلاش تیز
میاں چنوں‘ محسن وال( نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)سنگدل ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنی دو کمسن بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا،15گھنٹے بعد بھی نعشیں نہیں مل سکیں،خاتون آشنا سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ 84پندرہ ایل کے قریب رخسانہ نامی خاتون نے اپنی دو کمسن بیٹیوں 7سالہ عائشہ اور 3سالہ کائنات کو نہر میں(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
پھینک دیا،اسی دوران اہلیان علاقہ نے رخسانہ بی بی کو اپنے آشنا قمر سمیت پکڑ لیا ،پولیس نے دونوں کو گرفتار کیا تو ملزمہ نے اعترافی بیان میں کہا اُسکا شوہر شبیر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا دونوں کے درمیان گھریلوتعلقات اچھے نا تھے اس بنیاد پر اُس نے اپنی دونوں کمسن بچیوں کو نہر میں پھینک دیا،ملزمہ نے بتایا کہ اُس نے پہلے 7سالہ عائشہ پھر3سالہ کائنات کو نہر میں پھینکا،گرفتار ملزم قمر نے بتایا کہ وہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے ،ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں ایچ ایس او نجف عباس سیال نے بتایا کہ ملزم اور ملزمہ گھر سے فرار ہورہے تھے اسی اثناء میں ملزمہ نے اپنی بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا،دونوں کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے،ملزمہ کے خلاف 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ریسکیو 1122کی جانب سے بچیوں کو ڈھونڈنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔