چوک مہر پور:شوہر کا بیوی ‘ سسرالیوں پر تشدد ‘ 2 ماہ کا بچہ چھین کر فرار

چوک مہر پور:شوہر کا بیوی ‘ سسرالیوں پر تشدد ‘ 2 ماہ کا بچہ چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) شوہر نے میکے آئی ہوئی بیوی اور ساس پر تشدد کی انتہا کردی ،اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ دھاوا، تشدد کے بعد زبردستی 2 ماہ کا بچہ چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق موضع غلام علی شرقی کے رہائشی رب نواز بھٹی اپنے والد اللہ دتہ، بھائیوں جاوید اور نواب کے ساتھ (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

میکے آئی ہوئی بیوی کے گھر موضع جڑھ داخل ہوا اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی اور 2 کا بچہ چھیننے کی کوشش کرنے لگا جس پر منع کرنے پر شوہر رب نواز بھٹی نے والد اور بھائیوں کے ساتھ مل کر مارپیٹ شروع کر دی اور مکوں اور لاتوں سے حملہ کردیا اہل علاقہ کے جمع ہونے سے پہلے وہ دوماہ کا بچہ چھین کر فرار ہوگئے، بعد ازاں بھاگنے کی وجہ سے رب نواز کے والدکو راستے میں کسی کتے کے کاٹنے کی وجہ سے زخمی ہوا قورتھانہ صدر میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرادی جس کا ان متاثرین سے کوئی تعلق نہیں ہے، متاثرین منظور احمد اور اس کے اہل خانہ شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لے کر بچے کی واپسی اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.