دوسری شادی سے اجازت نہ ملنے پر شوہر نے بیوی مار ڈالی ،حادثات میں بہن،بھائی سمیت 4افراد جاں بحق

دوسری شادی سے اجازت نہ ملنے پر شوہر نے بیوی مار ڈالی ،حادثات میں بہن،بھائی ...

ملتان ‘ خانیوال ‘ میلسی ‘ ڈہرکی ( سٹاف رپورٹر ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نمائندہ پاکستان ) مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ۔ نواحی علاقہ چک نمبر 41/10-R میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں بیٹا اسامہولد ثناء اللہ اور بیٹی مہک دختر جاں بحق جبکہ والد ثناء اللہ ولد فیض اللہ سکنہ چک نمبر30/10-R زخمی ہو گیا جسے یسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں اسامہ اور مہک کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو پہنچا دی گئی ہیں۔کیری وین اور موٹر سائیکل ریڑھا کے تصادم کے نتیجے میں ریڑھے کا ڈرائیور شدید زخمی ہو کر چل بسا بتایا گیا ہے کہ موضع ڈھمکی کا رہائشی اللہ رکھا گذشتہ روز موٹر سائیکل ریڑھے پر سوار ہو کر شہر کی جانب آ رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کیری وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اللہ رکھا شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا واضح رہے کہ علاقہ بھر میں گدھا گاڑیوں کی بجائے لوگوں نے موٹر سائیکل ریڑھے بنا لیئے ہیں جن کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو چکا ہے موٹر سائیکل ریڑھے پر 40 سے 50 من پر مشتمل وزن اٹھا کر غلہ منڈی ، سبزی منڈی اور شہر کے دیگر علاقوں میں لایا جاتا ہے اور درختوں کی لکڑیاں بھی لوڈ کی جاتی ہیں جو موٹر سائیکل کے ذریعے ہی کھینچی جاتی ہیں توازن اور بریک موثر نہ رہنے کی وجہ سے شہر بھر میں حادثات معمول بن چکے ہیں ۔ ادھر ملتان اور پیراں غائب کے درمیان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نامعلوم شخص لاہور سے آنے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ٹرین پر تعینات پولیس عملہ نے مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔جبکہ ڈہرکی کے قریبی گاؤں دادلغاری میں شوہرنے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پراپنی بیوی کو زہردے کرمارڈا لا پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجودملزم کوگرفتاری کرنے سے گریزاں ۔ اس سلسلہ میں ڈہرکی کے قریبی گاؤں دادلغاری اچھی مسجدکے رہائشی مقتولہ کے ورثا عبدالمجیدلغاری اوراحسان لغاری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے سردارں لغاری کی شادی سلیم لغاری سے کرائی تھی لیکن سلیم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اسکی بیوی سردارں اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی جسکی وجہ سے ملزم نے تشددکا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی اسکے منہ میں زہریلی ادوایات انڈھیل دی جسے تشویشناک حالت میں رحیمیارخان کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن سردارں کے پورے جسم میں زہرپھیل چکا تھا جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہوگئی ورثاء نے کہا ہے کہ ہم نے تھانہ میں رپورٹ بھی درج کرادی ہے لیکن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنا گھرچھوڑکرفرار ہوگیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...