لودھرا ں ‘ یزمان ‘ زرعی بینک کی برانچوں میں اے ٹی ایم مشینوں کا افتتاح

لودھرا ں ‘ یزمان ‘ زرعی بینک کی برانچوں میں اے ٹی ایم مشینوں کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان )صدر زرعی ترقیاتی بینک شیخ امان اللہ نے لودھراں اور یزمان کی زرعی ترقیاتی بینک کی برانچوں میں اے۔ٹی۔ایم مشینوں کا افتتاح کیا۔ لودھراں میں ہونے والی افتتاح کی سادہ سی تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں شفیق ارائیں اور یزمان میں مقامی(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

رکن صوبائی اسمبلی چودھری احسان الحق اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے فرزند چودھری ولی داد چیمہ ان کے ھمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو? شیخ امان اللہ نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کی تمام برانچوں میں مرحلہ وار اے۔ٹی۔ایم مشینیں لگائی جارہی ھیں۔یہ اس بینک کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کی حکومتی کاوش بالخصوص وزیر خزانہ جناب اسد عمر کے ویڑن کا نتیجہ ھے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک سے قرضہ کی سہولت رکھنے والے ھر کاشتکار کو اے۔ٹی۔ایم کی سہولت حاصل ہوگی اور وہ اپنے پیسے بینک سے یکمشت نکلوانے یا صرف بینک ٹائم یا ورکنگ ڈیز میں پیسے نکلوا سکنے کے جھنجھٹ سے آزاد ?و جائیں گے۔ شیخ امان اللّ? نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کا اے۔ٹی۔ایم کارڈ ون لنک کے ذریعے دیگر بینکوں کے اے۔ٹی۔ایم بوتھز سے بھی لنک ہوگا اور کاشتکار اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی قریبی بینک کے اے۔ٹی۔ایم بوتھ سے پیسے نکلوا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کو جدید بنانے سے جہاں کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا وہاں یہ امر آنیوالے وقتوں میں ملک میں زارعت کی بہتری میں بھی اھم سنگ میل ثابت ہوگا۔ شیخ امان اللہ نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کسانوں کا اپنا بینک ھے۔ اس کی ملک بھر میں موجود برانچز کسانوں کے اس بینک پر اعتماد کا مظھر ھیں۔ انہوں نے کہ یہ ہمارے بینک پر کسانوں کے علاوہ عام لوگوں کے بھی بھروسہ کا نتیجہ تھا کہ ہمارے بینک کو گزشتہ سال حج کے داخلے کی ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے اے۔ٹی۔ایم بوتھ پر کیش کو وافر مقدار میں رکھا جا? گا تاکہ کاشتکاروں کو ان اے۔ٹی۔ایمز کا بھر پور فائدہ حاصل ہوسکے۔