ملکی معیشت کی بحالی میں صنعتکاروں ‘ تاجر برادری کا کردار اہم ‘ حسین جہانیاں

ملکی معیشت کی بحالی میں صنعتکاروں ‘ تاجر برادری کا کردار اہم ‘ حسین جہانیاں

کبیر والا(نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان ’’ملکی معیشت ‘‘ کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،تاجر برادری اور صنعت کارمعاشی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے عوام کی خوشحالی وابستہ ہے ،جس (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کے لئے تاجروں سمیت تمام شعبوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسی پالیسیاں اور اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ،جس کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے رحجانات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی کمپنیوں کی جانب سے اپنے کسمٹرز اور ڈیلرز نے کیلئے تقریبات کا انعقاد کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دینا احسن اقدام ہے ،جس کے کاروبار کی ترقی اور فروغ پر مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج ملتے ہیں ۔تقریب سے چوہدری اکرم انیس ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تجارتی کمپنیاں مختلف حوالوں سے ’’پروڈکٹ ‘‘ بناکر عوام کو معیاری اور اعلیٰ اشیاء کی فراہم کررہی ہے ،ہماری تیارکردہ پروڈکٹس کی دن بدن بڑھتی ہوئی مانگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام ،ہمیں اپنے اعتماد سے نواز رہے ہیں ۔تقریب کی نظامت کے فرائض سید ذوالقرنین حیدر بخاری نے نبھائے ۔تقریب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی اطہر یوسف خان بھٹہ،وائس چیئرمین ملک طاہر شفیق،میزبان اکرم انیس ارائیں ،چوہدری محمد عارف،میاں عبدالحفیظ ،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،چوہدری غلام صابر ارائیں،مہر مجاہد حسین اُترا،غلام احمد خان بھٹہ نمبردار،چوہدری مختار احمد ایڈووکیٹ،حفیظ سعیدی،چوہدری سعید عالم ،حاجی محمد اقبال،چوہدری فاروق ارائیں ،رضا اللہ خان ،حاجی ابوبکر،محمد عثمان،محمد فرحان لودھی،محمد شاہد عمران ،مہر محمد اسلم جوتہ ،میاں محمد ناصر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں مہمانان خصوصی واعزاز نے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوؓ میں عمرے کا ٹکٹ۔،موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی انعامات تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...