جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے فیڈریشن مضبوط ‘ ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا ‘ زین قریشی

جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے فیڈریشن مضبوط ‘ ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا ‘ زین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہاں کی عوام کی دیرینہ خواہش بھی۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے فیڈریشن مضبوط ہوگا۔ اور یہاں کے عوام کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو جلد سب سیکرٹریٹ کی خوشخبری دیں گے ۔ سب سیکٹریٹ کا قیام صوبے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کے قیام کی پہلی کڑی ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں ، بھینی ، یونین کونسل ڈمرا ۔ یوسی چٹھہ اور یونین کونسل کڑی ٹمک میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا غربت کا خاتمہ اور عوام کا معیارزندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام کو گراس روٹ لیول پر اختیارات منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ جس سے عوام کے مسائل حل، ترقیاتی کام فوری طور پر ہونگے۔ انہوں نے کہا 2018ء کے انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا عوام کے اعتماد پورااتریں گے ۔ لاہور ، اسلام آباد سے جتنے بھی وسائل ملے حلقے اور عوام کی ترقی پر خرچ کریں گے۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی یوسی کونسل کڑی مٹک گئے جہاں انہوں نے جنرل کونسلر طاہر ڈمرایا کی بھابی کی قل خوانی میں شرکت کی۔ یونین کونسل چٹھہ میں قسور سیال کے بھائی کی شادی میں شرکت کی۔یونین کونسل بھینی میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بھانجے کی شادی میں شرکت کی۔یوسی ڈمرا میں حالیہ بارشوں کے دوران چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3بچے اور خاتون کے جاں بحق ہونے والوں کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔