پی ایس ایل ‘ پاکستان میں ہونیوالے 8میچوں کے ٹکٹوں کی آج سے فروخت شروع

پی ایس ایل ‘ پاکستان میں ہونیوالے 8میچوں کے ٹکٹوں کی آج سے فروخت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے 8 میچز کے ٹکٹس کی فروخت آج 25فروری سے سے ملتان سمیت ملک کے 55 مختلف سینٹرز پر شروع ہوگی۔پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے 8 میں سے تین میچز لاہور اور فائنل سمیت پانچ میچز کراچی کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے ٹکٹس آج سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔پی ایس ایل کے تمام ٹکٹس کوریئر سروس 'ٹی سی ایس' کے مختص کردہ سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ایلیمینیٹرز اور کوالیفائرز میچ کے ٹکٹس کی مالیت 500 روپے سے 3 ہزار روپے تک ہے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹس 500 سے 8 ہزار روپے تک ہیں۔اس سے قبل میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20 فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ بک کروا چکے ہیں انہیں مقررہ سینٹر پر جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔