میاں چنوں ‘ تلمبہ میں سلنڈر ‘ ٹینکی دھماکے ‘ 8 بچوں سمیت 11 افراد زخمی

میاں چنوں ‘ تلمبہ میں سلنڈر ‘ ٹینکی دھماکے ‘ 8 بچوں سمیت 11 افراد زخمی

میاں چنوں‘ تلمبہ( نمائندہ خصوصی ‘ نمائندہ پاکستان )عبد اللہ ٹاؤن میں بیکری کارخانہ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ،چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4بچوں سمیت5افراد زخمی،ریسکیو1122نے بچوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا،بیکری مالک تالا لگا کر فرار،تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

میاں چنوں کے علاقہ عبداللہ ٹاؤن گلی نمبر2میں برہان بیکری کے کارخانہ میں اچانک سے سلنڈر دھماکہ ہوا ،جسکی سے خستہ حال چھت گر گئی ،چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4بچوں سمیت5افراد شدید زخمی ہوئے،جنہیں ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد میاں چنوں کے ٹی ایچ کیوہسپتال میں منتقل کردیا،جہاں اُنکا علاج جاری ہے،یاد رہے بیکری مالک لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 9سے 18سال کے عمر تک بچوں سے کام لے رہا تھا جو کہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے،حادثے کے بعد بیکری مالک کارخانے کو تالا لگاکر فرار ہوگیا،زخمیوں میں ذیشان،وسیم،بلال احمد ،حیدر علی اور عبدالمنان شامل ہیں۔دریں اثناء میاں چنوں کے علاقہ تلمبہ میں گلی میں غبارے بیچنے والا آیا تو بچوں کا غبارے خریدنے کیلئے رش لگ گیا،اسی اثناء میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی،جس کا زور دار دھماکہ دور دور تک سنا گیا،ٹینکی پھٹنے کے نتیجہ میں 4بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد کے بعد آر ایچ سی تلمبہ شفٹ کردیا ،زخمیوں میں 4سالہ عبداللہ ،6سالہ خدیجہ ،8سالہ انعم،14سالہ رمشاء،25سالہ علی اکبر اور 50سالہ خورشید شامل ہے،زخمیوں میں دو بچے 4سالہ عبداللہ اور 14سالہ رمشاء کو حالت نازک ہونے پر نشتر ملتان ریفر کردیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری محمد ارشد بھی موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کی عیادت کی،پولیس تھانہ تلمبہ نے کاروائی شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...