پی پی 218 میں ضمنی الیکشن ‘ ظفر راں کا یوٹرن ‘ ن لیگ کو دھچکا

پی پی 218 میں ضمنی الیکشن ‘ ظفر راں کا یوٹرن ‘ ن لیگ کو دھچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں کی وفات سے خالی ہونیوالی صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 218 کی نشست پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں اور جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہیں حلقہ میں ن لیگ کے امیدوار ملک ظفر احمد راں کی اچانک بنی گالہ میں وزیر آعظم عمران خان سے ملاقات اور پھر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے عمل سے ن لیگ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے جس کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

بعد ن لیگ نے اس حلقہ سے اپنا امیدوار سامنے لانے کی بجائے پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک محمد ارشد راں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک ظفر احمد راں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد حلقہ پی پی 218 میں پارٹی کے امیدوار ملک واصف مظہر راں کی مکمل حمایت کا اعلان کرنے سے ان کی پوزیشن کافی مستحکم ہوگئی ہے حلقہ پی پی 218 کے ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد سیاسی محفلوں میں اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کی جانب سابق وزیر آعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید موسی گیلانی کے الیکشن میں حصہ لینے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک ارشد راں کو مذکورہ حلقہ سے نامزد کرنے سے یہ افواہیں بھی دم توڑ گئی ہیں جبکہ سیاسی پنڈتوں کے مطابق پی پی حلقہ 218 میں ملک واصف مظہر راں کی پوزیشن بمقابلہ ملک ارشد راں کے مختلف حوالوں سے بہتر ہے انہیں اپنے والد ملک مظہر عباس راں مرحوم کی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی کارکردگی سمیت ہمدردی کا ووٹ بھی بڑی حد تک کاسٹ ہونے سے ان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نمایاں امکان ہے اس صورتحال میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سید موسی گیلانی کو مذکورہ حلقہ سے الیکشن میں اتارا جاتا تو الیکشن کا ماحول کافی گرم ہوتا اور فریقین کو جیت کے لئیے بہت تگ و دو کرنی پڑتی گیلانی گروپ کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ کمزور حلقہ میں براہ راست حصہ لینے کی بجائے کسی بھی کمزور امیدوار کے سر سہرہ ٹانک دیتے ہیں اور پھر کبھی کبھی یہ فارمولہ عثمان بھٹی کی صورت میں الٹ بھی جاتا ہے۔
الیکشن