نئے صوبے ‘ انتہائی اہم ایشو پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہو رہی ہے ‘ اعجاز الحق
ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجازالحق نے ہارون آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام پر کسی کی کمٹمنٹ نظر نہیں آتی ہے اور اس انتہائی سنجیدہ اور دوررس نتائج کے حامل ایشو پر سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو نہایت سوجھ بوجھ اور قومی و عوامی مفادات کے تناظر میں متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے حکومت اس سلسلہ میں پہل کرتے ہوئے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی اعلی سطحی کمیٹی بنا کر مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے پید اکرے اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی واقعی نئے صوبوں بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے بارے میں تیار ہیں تو وزیر اعظم عمران خان اس سلسلہ میں عملی اقدامات کرتے ہوئے آگے بڑھیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے اس وقت لگتا یہی ہے کہ نئے صوبے کے ایشو پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے بلاول زرداری اور شہباز شریف ملتان میں آکر نئے صوبے کے حق میں بات کر سکتے ہیں لیکن کراچی جاکر وہ نئے صوبوں کے اپنے موقف کے برعکس بات کریں گے انہیں علم ہے کہ اگر پنجاب میں نیا صوبہ بنتا ہے تو پھر کراچی کے اردو بولنے والے بھی اپنے علیحدہ صوبہ کی خواہش کی تحریک بھی اپنے مطالبہ کو پیش کر سکتی ہے اگر پنجاب میں نئے صوبے بنے تو پھر ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی نئے صوبے بنیں گے ۔