جمہوریت کی بقاء ‘ لوگوں کو انصاف فراہمی میں وکلاء کا کردار اہم ‘ شاہ محمود قریشی

جمہوریت کی بقاء ‘ لوگوں کو انصاف فراہمی میں وکلاء کا کردار اہم ‘ شاہ محمود ...

ملتان(نیوز رپورٹر )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان اور جنرل سیکرٹری ارشد وقاص چھجڑا کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ ملتان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بار ایسوسی ایشنز نے قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی بقا اور عام آدمی کو انصاف (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

.کی فراہمی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ ملتان کے وکلاء نے آپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے اور اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان کی کامیابی کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...