سرخ کے بعد سبز مرچ بھی مہنگی ‘ برائلر کی اڑان

سرخ کے بعد سبز مرچ بھی مہنگی ‘ برائلر کی اڑان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) سرخ مرچ کے نرخوں میں ہونیوالے اضافہ کے ساتھ ہی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سبز مرچ کو بھی پر لگ گئے ہیں مارکیٹ میں سبز مرچ کا فی کلو ریٹ 200 روپے تک پہنچ گیا گزشتہ روز پرچون میں 150 روپے کلو فروخت ہونے والی سبز مرچ ایک روز میں ہی 50 روپے اضافے کے ساتھ 200 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ ٹماٹر بھی 140 سے 160 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت 10 روپے اضافے کے ساتھ 200 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 105 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم ہے۔