جعلی الاٹمنٹ کیس ‘ گرفتار تحصیلداروں کی آج احتساب عدالت پیشی

جعلی الاٹمنٹ کیس ‘ گرفتار تحصیلداروں کی آج احتساب عدالت پیشی

ملتان (خبر نگار خصو صی ) فورٹ عباس میں 2371 کنال سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ نیب کی جانب سے گرفتار سابق(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کو آج دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیب ملتان نے ملتان نے موجودہ ایم ڈی چولستان وسیم انور اور سابق تحصیلدار منچن آباد محمد غلام غوث کوریجہ کو 12 روز قبل ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے تحصیل فورٹ عباس میں 1995۔96 میں 2371 کنال سرکاری رقبہ کی غیر قانونی طور پر بوگس پٹہ جات کی بنیاد پر 30 افراد کو الاٹمنٹ کی گئی تھی۔قبل ازیں نیب ملتان نے اسی کیس میں شامل دیگر ریونیو اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا۔جن میں ڈی سی آفس بہاولنگر کے کالونی کلرک بھی شامل ہیں۔جنھوں نے بوگس پٹہ جات ملکیت تیار کیے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...