جامعہ زکریا ‘ ہائر ایجوکیشن سے 4 ارب 50 کروڑ کی گرانٹ طلب

جامعہ زکریا ‘ ہائر ایجوکیشن سے 4 ارب 50 کروڑ کی گرانٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 12منصوبوں کے لیے 4 ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کی درخواست کردی , وائس چانسلر طارق محمود انصاری اور ڈائریکڑ ڈاکٹر شوکت ملک نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر بنوری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

وائس چانسلرزکریا یونیورسٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر شوکت ملک نے منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ پر ایچ ای سی کو گزشتہ روز بریفنگ دی , تفصیلات کے مطابق جامعہ زکریا نے سب کیمپس مظفر گڑھ , خانیوال اور سمر کیمپس ناران میں قیام , یونیورسٹی ماڈل سکول کی اپ گریڈیشن , ٹیچر سٹوڈنٹ سنٹر کا قیام‘ٹیچرز اور ملازمین کے لیے نئے گھروں کی تعمیر, انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز اور انسٹیٹوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی توسیع , واٹر انجینئرنگ سنٹر اور میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے نئے منصوبوں کے لیے 4 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ مانگ لیا‘جامعہ زکریا کے وائس چانسلر طارق محمود کی ہدایت پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر شوکت ملک نے منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی اور گزشتہ روز ایچ ای سی کے چیئرمین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو نئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی , جس پر ایچ ای سی حکام نے جامعہ زکریا کے نئے سب کیمپسوں اور دیگر تعلیمی منصوبوں کے لیے ساڑھے چار ارب کے فنڈز کو دو قسطوں میں فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جامعہ زکریا کے وائس چانسلر طارق محمود انصاری‘ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر شوکت ملک اور لودھراں سب کیپمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حکومت علی نے ایچ ای سی سٹیرننگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جبکہ اجلاس میں پاکستان کی دیگر پبلک یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی ,جس میں جامعہ زکریا کے لودھراں کیمپس کی توسع کے لئے مزید گرانٹ منظور کروائی گئی ۔