مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ترقی دی جائے ‘ ایسوسی ایشن عہدیدار

مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ترقی دی جائے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی ڈیپارٹمنٹس میں خدمات انجام دینے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو کے پی کے اور پنجاب حکومت کی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

طرح فی الفور 16ویں گریڈ میں ترقی دی جائے ان خیالات کا اظہار ڈیٹا انٹری اپریٹرز کی تنظیم (اپڈیو) ایسوسی ایشن اف آل پاکستان ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں عبدالمعید۔ ساجد الرحمن۔ محمد فیصل۔ ماجد عبادی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نادرا۔ کسٹمز۔ پاسپورٹ آفس۔ ایف آئی اے۔ نیب۔ الیکشن کمیشن۔ پولیس۔ ایف بی آر۔ پاکستان ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ۔ پوسٹ آفس اور دیگر گورنمنٹ اداروں کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرکے فی الفور 16 گریڈ میں ترقی دی جائے تمام اداروں میں کلیریکل سٹاف کو متعدد بار پرموٹ کیا گیا ہے جبکہ ٹیکنیکل سٹاف آئی ٹی کیڈرز کو اپ گریڈیشن اور پرموشن چینل سے محروم رکھا جارہا ہے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 23 مارچ تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔