سنانواں میں اونٹوں کا دنگل ‘ لاکھوں کی شرطیں ‘ پولیس اہلکار بھی تماشائی

سنانواں میں اونٹوں کا دنگل ‘ لاکھوں کی شرطیں ‘ پولیس اہلکار بھی تماشائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ( نمائندہ خصوصی )پنجاب بھر میں اونٹوں کی خونی لڑائیوں پر مشتمل دنگل پر پابندی کے باوجود ضلع مظفرگڑھ میں اراکین اسمبلی کی مبینہ سرپرستی دنگل جاری ضلع میں ایک ماہ کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

دوران اونٹوں کے تین بڑے دنگل پولیس حفاظت میں کامیابی سے منعقد ہوگئے تیسرا بڑا دنگل سناواں میں مبینہ طور پرایم پی اے کی زیر سرپرستی منعقد ہوا جس میں اونٹوں کی غیرقانونی لڑائیوں پر لاکھوں روپے کا جواء کھیلا گیا جبکہ دنگل دیکھنے والے شوقین افراد سے 300 سے 500 روپے تک ٹکٹ بھی وصول کیا گیا سناواں میں پولیس سرپرستی میں بخیر خوبی انجام پانے والے غیرقانونی دنگل میں لڑائی کے لیے جنوبی پنجاب بھر سے اونٹ سنانواں لائے گئے حیران کن امر یہ ہے کہ اونٹوں کے خونی دنگل پر سخت پابندی کے باوجود ضلعی پولیس اونٹوں کے تمام غیرقانونی دنگلوں کو سکیورٹی فراہم کرتی رہی ہے، اونٹ دنگل کے شوقین حضرات کا کہنا ہے کہ اونٹوں کے دنگل میں بڑے بڑے جواری مشہور اونٹوں کی ہار جیت پر لاکھوں روپے کی شرطیں لگاتے ہیں اور میلہ انتظامیہ تمام جوئے کی رقم کی ضامن ہوتی ہے گزشتہ کئی سال سے معصوم جانوروں پر یہ غیر انسانی ظلم بند تھا جبکہ اگر کوئی چوری چھپے دنگل منعقد کرتا تھا تو پولیس فوری کارروائی کرتی تھی مگر موجودہ دور میں میڈیا کی جانب سے قبل از وقت خونی دنگلوں کی اطلاع کے باوجود پولیس کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کرتی الٹا دنگلوں کی آڑ میں ہونے والے غیر اخلاقی کاموں پر پہرہ دیتی ہے ضلع میں اونٹوں کا چوتھا بڑا دنگل 3 مارچ کو محمد موسی کے علاقے میں ہوگا یہ وہی دنگل ہے جو کہ گزشتہ سال میڈیا کی نشاندہی پر پولیس نے ختم کروادیا تھا مگر اس بار اس غیر قانونی دنگل کا انعقاد یقینی ہے۔
شرطیں