احسان پورمنہ کھرکی وباء پھیلنے سے متعدد جانور ہلاک ‘ متاثرین کا احتجاج

احسان پورمنہ کھرکی وباء پھیلنے سے متعدد جانور ہلاک ‘ متاثرین کا احتجاج

دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) سیڈفارم احسان پورمیں مُنہ کھر کی وباپھیلنے سے متعدد جانورہلاک ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق سیڈفارم احسان پورمیں کئی دنوں سے جانوروں میں مُنہ کُھر کی وبا پھیلنے سے متعددجانورہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بیسیووں لاکھوں مالیت کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

جانورمُنہ کُھر کی لپیٹ کے باعث لاغرہیں جبکہ ڈاکٹروں اورمحکمہ لائیوسٹاک کی عدم دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ متاثرین کی طرف سے مُنہ کھرکی اطلاع پر ویٹرنری عملہ علاقہ نہ ہونے کی ضد کیئے ہوئے ہے جس سے گزشتہ روز محمدرفیق قریشی کے دوبچھڑے ہلاک ہوگئے اس ضمن میں محمدرفیق قریشی ،سعید احمد، عظیم بخش ،عبدالرشید،عبدالخالق،رحیم بخش ،محمدعمران موہانہ نے محکمہ لائیوسٹاک اور ویٹرنری ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی متاثرین نے دوران احتجاج ادویات بازارمیں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ دوسری طرف مُنہ کھرکی ویکسین کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان ،ڈی سی مظفرگڑھ اورمحکمہ لائیوسٹاک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...