نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ‘ سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید

نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ‘ سابق سینیٹر چوہدری سعود ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق مشیر وزیراعظم پاکستان وسابق سینیٹر چوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کوقرضوں(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

میں جکڑکررکھ دیاہے غیرملکی قرضوں کے علاوہ ملکی بینکوں سے کھربوں رو پے قرض لے کربچے بچے کومقروض کرکے رکھ دیاہے اب توہرپیداہونیوالابچہ بھی قرض دار بنادیاگیاہے حکومت کی معاشی ٹیم مکمل طورپر ناکا م ہوچکی ہی ملکی خسارہ بڑھتاہی جارہاہے اور حکمران عوام کا بال بال قرضوں میں جکڑنے کیلئے اسے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کی تیاری کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آمریت کے پروردہ ہیں اوران کی آمرانہ سوچ ، متکبرانہ اورانتقام پرمبنی خیالات نے ملک میں تفرفہ بازی کوہوادی ہے۔ چوہدری سعودمجید نے کہاکہ نیب کوانتقامی سیاست کیلئے استعمال کیاجارہاہے نوازشریف کوعلاج کی سہولت فراہم نہ کرنا حکمرانوں کی گھٹیا اورپست ذہنیت کی عکاسی کرتاہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی راہ میں روڑے اٹکانے کاٹھیکہ لے لیاہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوکسی مخالف کی ضرورت نہیں یہ لوگ اپنی ہی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں حکومت مکمل طورپر نااہل ثابت ہوچکی ہے اوریہ جلد ہی اپنے بوجھ تلے دب کرہمیشہ کیلئے رخصت ہوجائیگی انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ متحدہوجائیں مسلم لیگ ن جلدہی پھرحکومت میں ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...