ایم این اے قاسم نون کے ڈیرے پر چھاپہ،ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کا انکشاف،پولیس معاملہ ٹھنڈا کرنے کیلئے سرگرم

ایم این اے قاسم نون کے ڈیرے پر چھاپہ،ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کا ...

ملتان ‘ شجاع آباد (سٹاف رپورٹر ‘ نامہ نگار )شجاع آباد سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون بجلی چور نکلے میپکو ٹیم کی ایم این اے کے ڈیرے پرچھاپہ بجلی چوری پکڑی گئی‘ ملبہ منشی پر ڈالنے کی کوشش‘ موقع سے ٹرانسفارمر بھی غائب کر دئیے گئے۔میپکو حکام کو وختہ پڑگیا ۔حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی ہونے کی بنا پر کارروائی سے گریز کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ میپکو سکندرآباد سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ مبشر حسین ‘ لائن مین قمر اور لائن مین خالد پر مشتمل ٹیم نے دوران چیکنگ حکمران جماعت کے رکن اسمبلی رانا قاسم نون کے محل نما ڈیرے پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری پکڑ لی۔ رانا قاسم کے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ڈیرے پر 5 پول سے بجلی چوری چلاء جارہی تھی ڈیرے سے 25 kva کا غیرقانونی ٹارنسفارمر بھی برآمد کیا گیا ہے ، 1 ایکڑارضی پر محیط ڈیرے میں بجلی کے 5 پول اور 25 kva کا ٹرانسفارمر بھی غیرقانونی لگاہوا تھا،تھانہ صدر میں ایس ڈی او سکندرآباد سب ڈویژن نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی پولیس نے ایس ڈی او کی جانب سے درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیابلکہ ایم این اے رانا قاسم نون کا نام مقدمہ سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔رانا قاسم نون اس وقت بیرون ملک ہیں ۔میپکو کے افسران نے اس کیس کے سلسلے میں ڈی ایس پی شجاع آباد سے ملاقات کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ ڈیرہ اور کنکشن ان کے منشی کے زیر استعمال ہے اور منشی اس سلسلے میں بیان حلفی دینے کو بھی تیارہے ‘ اس لئے ایم این اے رانا قاسم نون کا نام نکال کر منشی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی جائے ۔ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون عرصہ دراز سے بجلی چوری کر رہے تھے۔جبکہ ایم این اے رانا قاسم نون 40ماہ سے میپکو کے ڈیفالٹر‘ بااثر شخصیت ہونے کے باعث کارروائی نہ ہو سکی ۔ اب معاملہ اوپن ہونے پر میپکو نے ایم این اے رانا قاسم نون کے زیر استعمال ٹیوب ویل کا دوسرا کنکشن کاٹ دیا ۔میپکو افسران کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ 40ماہ سے ڈیفالٹر ہونے کے باوجود میپکو افسران اس لئے کارروائی سے گریزاں رہے کہ رانا قاسم نون با اثر سیاستدان اور حکمران جماعت کے ایم این اے ہیں جن کے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے ساتھ بھی اچھے مراسم ہیں ۔ مگر لائن سپرنٹنڈنٹ مبشر حسین ‘ لائن مین قمر اور لائن مین خالد پر مشتمل ٹیم نے وسیع پیمانے پر رکن قومی اسمبلی کی بجلی چوری پکڑلی اور یہ معاملہ میڈیامیں آگیا ۔ اس پر میپکو حکام کارروائی پر مجبور ہو گئے- ایس ڈی او راجہ عارف کے حکم پر رانا قاسم نون کے زیر استعمال دوسرے ٹیوب ویل کا کنکشن گزشتہ روز کاٹ دیا گیا۔ مگر پولیس آخری دم تک سیاسی شخصیت کے ساتھ وفاداری نبھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔دوسری جانب ایم این اے رانا قاسم نون کے ڈیرے پر بجلی چوری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سیاسی جماعتوں کے عہدیدار وں اور کارکنوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عہدیدار چہ میگوئیاں کرتے نظر آئے کہ سیاستدانوں کا یہ حال ہے ‘ یہ ملک چلانے والے ہیں ۔ یہ بھی چہ میگوئیاں ہوئیں کہ رانا قاسم نون کے خلاف بجلی چوری کا معاملہ تو کچھ دن بعد ٹھپ ہوجائے گا مگر اب چھاپہ مار ٹیم کی خیر نہیں ہو گی۔علاوہ ازیں ایم این اے رانا قاسم نون کے ڈیرے سے بجلی چور ی میں استعمال ہونے والے ٹرانسفارمرز ہی غائب کر دئیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو ٹیم نے جب چھاپہ مارا تو اس وقت بجلی چوری کے لئے استعمال ہونے والے ٹرانسفارمرز وہاں پڑے ہوئے تھے مگر جونہی ڈی ایس پی شجاع آباد نے موقع کا معائنہ کیا تو ٹرانسفارمرز موجود نہیں تھے ۔ اس پر ڈی ایس پی نے ایس ڈی او میپکو سکندرآباد راجہ عارف سے کہا کہ ’’آپ تو کہتے تھے کہ ٹرانسفارمرز یہاں موجود ہیں ‘ مگر کہاں ہیں وہ ٹرانسفارمرز‘ یہاں تونظر نہیں آرہے ہیں ۔ اس پر میپکوٹیم نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ یہ کچھ ہو سکتا ہے ۔ اسی لئے موقع کی ویڈیو بنائی گئی تھی جو ثبوت ہے ۔ میپکو ٹیم نے ڈی ایس پی کو ٹرانسفارمرز موقع پر موجود ہونے کی ویڈیو بھی دکھادی ۔ اس پر ڈی ایس پی خاموش ہو گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...