بھارت الزامات لگانے کے بجائے پاکستان کی پیشکش پر مثبت جواب دے ‘ احمد یار ہنجرا

بھارت الزامات لگانے کے بجائے پاکستان کی پیشکش پر مثبت جواب دے ‘ احمد یار ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا لیکن6 ماہ میں کچھ بھی نہ کر سکی، ایک کروڑ لوگوں کو روزگار اور 50 لاکھ لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جوابھی تک فضا میں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب بھی موقع دینے کی بات کی جارہی ہے کہ ہم سیکھ رہے ہیں، ملک میں پڑھے لکھے لوگ ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں جب کہ سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہیں، ملک میں مفادات اور ذاتیات کی لڑائی جاری ہے جب کہ اسمبلی اجلاسوں پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں ، آئندہ بھی موجود ہ حکومت سے کسی تبدیلی کی توقع نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیاگیا،ایک سوال کے جواب میں ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے پاکستان کی پیشکش پر مثبت جواب دے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے پوری پاکستانی قوم ایک ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیں۔

جواب

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...