آلات خریداری ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو معاونت فراہم کرنیکی ہدایت

آلات خریداری ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو معاونت فراہم کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی )محکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کے پروکیورمنٹ افسران سے میڈیکل آلات کی خریداری سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ،اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ پروگرام میں خریداری کے عمل میں شامل تجربہ کار افسران کو کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کے لئے میڈیکل آلات اور دیگر سامان کی خریداری کے عمل میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو معاونت فراہم کریں تاکہ خریداری کے عمل کو تیز کیا جا سکے اس حوالے سے بجٹ کی رقم پہلے ہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھاڑٹی کے اکاونٹ نمبر چھ میں منتقل کی جا چکی ہے،رواں مالی سال کے اندر جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق بھی معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔