ترنڈہ محمد پناہ،سرکاری اراضی پر قبضہ،مافیا کو نوٹس ،بااثر شخصیات کا نام لسٹ سے غائب

ترنڈہ محمد پناہ،سرکاری اراضی پر قبضہ،مافیا کو نوٹس ،بااثر شخصیات کا نام لسٹ ...

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)تحصیل انتظامیہ، محکمہ انہاراورہائی وے کا تجاوزات مافیا کے خلاف ناکام کاروائیوں کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رحیم یارخان حرکت میں آگیا، سینکڑوں تجاوزات مافیاکوبذریعہ نوٹس دفتراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رحیم یارخان طلب کرلیا، تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمدپناہ میں تقریباً2کلومیٹرطویل (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

سرکاری کمرشل ایریاپر قابضین نے سالوں سے قبضہ جمایاہواہے اوراپنی دکانیں، گھر، پلازے تعمیرکررکھے ہیں جن کے خلاف تحصیل انتظامیہ، محکمہ انہار اورہائی وے کے افسران نے نشاندہی کی تھی اورجگہ واگزارکرانے کے لیے نوٹسزجاری بھی کیے تھے جس کے بعدشہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت سرکاری کمرشل اراضی پرسے اپناقبضہ چھوڑدیاتھا اوراپنی تعمیرات اپنی مددآپ کے تحت گرادی تھیں مگرباقی سینکڑوں بااثراورسیاسی آشیربادکے حامل افراد نے سیاسی مداخلت اورمبینہ لین دین کے عوض تحصیل انتظامیہ،محکمہ انہار،ہائی وے اورتحصیلدار، ان سب سے سازبازکرلی تھی۔ اثرورسوخ کے ذریعہ اس معاملہ کو فائلوں کے اندردبوادیاتھااورشہرمیں فرضی کاروائی کے دوران غریب دکانداروں کے چھپر اورتھڑے مسمار ’ جس میں بھی اقرباء پروری روارکھی گئی اورچندبااثرافرادکواس فرضی آپریشن میں بھی رعایت دی گئی،اس سب کے بعدمحکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنت رحیم یارخان نے نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیاکے سینکڑوں بااثرافرادکونوٹسزجاری کردئیے ہیں اورانہیں ذاتی حیثیت میں دفتراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رحیم یارخان کل بروزمنگل طلب کرلیاہے اوریہ بات قابل ذکرہے کہ جن بااثرافرادنے محمہ انہاراورہائی وے کے افسران کونوٹوں کی چمک کے عوض راضی کرلیاہے اس مرتبہ ان افرادکابھی نام ان نوٹسزمیں نہیں ہے اوروہ لوگ اپنے بالاترہونے کاچرچہ کرتے نہیں تھکتے یوں نئے پاکستان میں بھی قانون اورانتظامیہ کے ساتھ کھیلنے کاسلسلہ جاری ہے جس پر شہریوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جیسے محکمہ کے نوٹسزمیں بھی اقرباء پروری کاسلسلہ جاری ہے اورزیادہ بااثرافرادلسٹ میں نہیں ڈالے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...